مدرسہ میں تعمیری کام کا آغاز
الحمد للہ مدرسہ کا تعمیری ماسٹر پلان کے تحت زیر تعمیر کاموں کو مکمل کرنے کے لئے ٹرسٹیان مدرسہ کی جدو جہد جاری ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالی اپنی رحمت سے اور قوم کے محسنین کرام کے مخلصانہ تعاون سے یہ زیر تعمیر کاموں کو مکمل کرائے ۔ آمین
جدید طرز پر طلبہ کے لئے رہائش گاہ کی تعمیر، جس میں انشاء اللہ العزیز 150 طلبہ کے لئے قیام کا معقول انتظام کیا جا رہا ہے جس کی تعمیری لاگت -/75,00,000 پچھتر لاکھ روپئے ہیں، جس میں بحمد اللہ /- 20,00,000 ( بیس لاکھ ) کا کام ہو گیا ہے، مزید پچپن لاکھ کا کام باقی ہے۔
نوٹ : اس کار خیر کی تکمیل کے لئے کھمبی، سیمنٹ، اینٹ، جلی، سانڈ اور مزدوری سے بھی آپ تعاون کر سکتے ہیں۔ جدید ڈائٹنگ بال ۔ جس میں انشاء اللہ بیک وقت 200 طلبہ کھانے سے فارغ ہو پائیں گے اور اسی طرح مطبخ اور مہمان خانہ کی تعمیر ی کام بھی آغاز ہونے والا ہے۔ جس کی لاگت تقریبا -/6000000 ( ساٹھ لاکھ روپئے ) ہیں۔
لہذا تمام محسنین قوم سے اس تعمیری کام میں مخلصانہ تعاون کی درخواست ہے، اپنی جانب سے اور اپنے مرحومین کی جانب سے ایصال ثواب کی نیت سے اس کار خیر میں تعاون فرمائیں۔
اللہ تعالی آپ تمام محسنین قوم کے مخلصانہ تعاون کو قبول فرمائے اور توشہ آخرت فرمائے ۔
جزاکم الله خیرا ( آمین )
اپیل کنندگان
صدر وسکر میری، ناظم و جملہ ٹرسٹیان کرام مدرسه هذا
الحمد للہ مدرسہ رحمانیہ عربیہ کمبی پور میں طلبہ مدرسہ کے لئے جدید رہائش گاہ کا تعمیری کام جا ری ہے۔